سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائیں گے، رانا ثنا اللہ

0 112

سوشل میڈیا پر غلط خبریں دینے والے ہوجائیں ہوشیار کیونکہ حکومت نے پیکا قانون میں ترمیم کرکے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی پیکا قانون میں ترامیم کرکے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائے گی۔

پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کمیٹی بات چیت کیلئے تیار ہے، رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو بھی دعوت دی کہ وہ کمیٹی میں حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.