سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، وزیر اعظم

0 69

زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.