وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزرا کے ساتھ بات چیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ امید اور خواہش ہے کہ معاملات اسی طرح آگے بھی چلتے رہیں،علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ اور عمران کے درمیان رابطہ کاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور وقاقی وزرا کے مابین ملکی مسائل اور صوبائی مسائل اچھے طریقہ کار سے ڈسکس کیے گئے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دو ذمہ داریاں ہیں، ایک تو وہ صوبےکے وزیر اعلیٰ ہیں، دوسرا وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں لیکن وہ دونوں ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔