پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا سائفر کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

0 77

مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری نے کہاکہ سائفر دو جمع دو والا کیس ہے فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔

حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت سائفر کیس میں بریت چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے، بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کے لیے نرم فیصلے آرہے ہیں، عدالت کو سائفرکیس ری ٹرائل کے لیے بھیجنا چاہیے تھا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ سائفر ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.