اسلام آباد میں سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم سے دونوں موبائل فون برآمدکرلیے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جا کر موبائل فون متعلقہ حکام کے حوالےکیے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی علی رضا اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینےکا اعلان کیا ہے۔