وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

0 130

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30 ہزار افراد کو اگلے تین سال تک ساڑھے سات ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

دوسرے مرحلے میں ان افراد کو وہیل چیئر، ہیئرنگ ایڈز، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے لیے بہت اہم ہیں، ان کی ہر ممکن معاونت کریں گے، آٹا،چینی، گھی اور دالوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایم این اے ناصر بوسال اور ایم پی اے افتخار حسین نے بھی ملاقات کی، مریم نواز نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے، سوشل ویلفیئر کو فعال کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.