متنازع ٹوئٹ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سے متعلق پارٹی پالیسی بنانے کا فیصلہ

0 74

سوشل میڈیا پر پارٹی کے مؤقف کے بعد نتائج کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا، آئندہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیانات تصدیق کے بعد جاری کیے جائیں گے، فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیاگیا۔

سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کا معاملہ لیگل کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی اور پالیسی کے مندرجات پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی اورمرکزی قیادت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا جائے گا، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، ان سے 24 گھنٹے میں مرکزی قیادت ملاقات کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کا معاملہ اٹھایا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں دی گئیں،بانی پی ٹی آئی اے نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکلا کے بغیر شامل تفتیش نہیں ہوں گے۔

پروپیگنڈا ویڈیو پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا اورایف آئی اے ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ویڈیو پر جواب دینے سے انکار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.