غزہ میں اسکول پر صیہونی حکومت کی بمباری میں 30 افراد شہید

0 78

وسطی غزہ پٹی میں واقع نصرت کیمپ میں بے گھر افراد کی رہائش والے اسکول پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں تیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ طبی شعبے سے وابستہ ذرائع نے جمعرات کی صبح چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ ایک صیہونی لڑاکا طیارے نے کم از کم تین کلاس رومز پر بمباری کی۔

دریں اثناء غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں اسکول پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خوفناک قتل عام قرار دیا اور کہا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے ان حملوں کا جاری رہنا نسل کشی کے جرم کا واضح ثبوت ہے۔

اس بیان میں مزید آیا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کو ان جرائم کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار چھ سو تجاوز کر گی ہے۔ فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار پانچ سو چھیاسی ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.