پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے،وزیراعظم

0 102

وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی اور ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، ایسی دوستی کی کہیں مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کو کاروباردوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہماری لیے مشعل راہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

بشام میں چینی شہریوں پر حملہ پاکستان دشمن عناصر نے کیا اور یہ حملہ انہوں نے پلان کیا جو سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمن ہیں، سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.