وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی پر 17 جون سے 19 جون تک عام تعطیلات کا اعلان

0 106

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.