بیرون ممالک پناہ حاصل کرنیوالے افراد کو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا

0 106

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی عائدکردی ہے۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے،مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں پرپاسپورٹ کے اجراء کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مراسلےکے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور بین الاقوامی کمٹمنٹ کے تحت ملکی مفاد میں کیا گیا ہے، بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والے افرادکوپاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بیرون ممالک میں موجود جن پاکستانیوں نے پناہ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے یا وہ پہلے سے بیرون ممالک پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں، ان کو بھی پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.