حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے،دفتر خارجہ

0 102

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت امور خارجہ کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کو جموں وکشمیر پر پاکستان ، چین کے 8 جون کے مشترکہ بیان پر اعتراض کا حق نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو اپنا علاقہ قرار دینا حقیقت کے منافی ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کرنا چاہیے،بھارت کو سی پیک سے متعلق گمراہ کن معلومات نہیں پھیلانی چاہیے،پاک چین اقتصادی راہداری دو خود مختار قوموں کا ترقیاتی منصوبہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.