بحیرہ احمر میں ایک اور تجارتی بحری جہاز غرق ہو گیا

0 73

فلسطین کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقیو کے ایم ٹی او نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک اور تجارتی بحری جہاز غرق ہو گیا۔

یو کے ایم ٹی او سے موسم برطانیہ کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے مغربی یمن کی بندرگاہ الحدیدہ سے چھیاسٹھ میل کے فاصلے پر ایک تجارتی جہاز کے غرق ہونے کی خبر دی ہے۔

اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس بحری جہاز پر حملہ کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ بحری جہاز عنقریب بحیرہ احمر میں غرق ہو جائے گا ۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور مسلح افواج نے بارہا تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے ۔

صیہونی حکومت کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں اور حملے جاری رہیں گی اور امریکہ اور برطانیہ اگر یمن کی مسلح افواج کے حملے بند کرانا چاہتے ہیں تو انھیں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت بند کرانا ہو گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.