اسلام آباد(شوریٰ نیوز)9مئی کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا ساتھ چھوڑنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اب تک چاروں صوبوں سے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اہم پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کی فہرست کچھ یوں ہےپنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما جن میں سینیئر نائب صدر فواد چوہدری،سینیئر نائب صدر شیریں مزاری ،سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ،سابق ایم پی اے عبد الرزاق خان نیازی،سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی،سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری،سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ،بانی رکن عامر محمود کیانی،چوہدری وجاہت حسین،سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم،پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا،پی ٹی آئی کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ڈاکٹر محمد امجد،سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری،سابق ایم پی اے سید سعید الحسن،سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی،سابق ایم پی اے سلیم اختر لابر،ایم این اے چوہدری حسین الٰہی،سابق ایم این اے حیدر علی،ٹکٹ ہولڈر (PP-247) چوہدری احسان الحق،ٹکٹ ہولڈر (PP-248) ڈاکٹر محمد افضل،سابق ایم پی اے ظہیرالدین خان علی زئی،سابق ایم پی اے عون ڈوگر،سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی،سابق ایم پی اے ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری،سابق ایم پی اے علمدار حسین قریشی،سابق ایم پی اے سجاد حسین چینہ،سابق ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی،سابق ایم پی اے اشرف رند،سابق ایم پی اے جاوید انصاری جبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنمائوں میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ملک،کے پی حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر،ایم این اے عثمان ترکئی،ایم این اے ملک جواد حسین،کے پی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر،سابق ایم پی اے نادیہ شیر،ضلعی رہنما ملک قیوم حسام سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں میں ایم پی اے بلال غفار،ایم این اے جے پرکاش،ایم پی اے عمر عمری،پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محمود مولوی،پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی،ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ،ایم پی اے سنجے گنگوانی،ایم پی اے ڈاکٹر عمران شاہ،ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ جبکہ بلوچستان سابق صوبائی وزیر مبین خلجی پی ٹی آئی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔