طلبا اپنی روایات اور اقدار کو نہ بھولیں،بلاول بھٹوزرداری
وزیرخارجہ کا فضائیہ میڈیکل کالج کے کانووکیشن کے شرکا سے خطاب
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے طلبا پر زور دیا ہے کہ طلبا اپنی روایات اور اقدار کو نہ بھولیں، وہ معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ فضائیہ میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباو طالبات ملک کی ترقی میں بھرپور کردار اداکریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، پاکستان نے مہلک کورونا وائرس کی وبا کامقابلہ بہتر طریقے سے کیا۔ ہمیشہ کوشش رہی کہ میڈیکل کے شعبہ میں بہتری لائی جائے ۔ دنیااس وقت متعددچیلنجز کاسامناکررہی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتری کی جانب گامزن ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر پوری دنیاپاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیاکا مشکل وقت میں پاکستا ن کے ساتھ کھڑا ہونا دشمنوں کو منہ توڑ جواب ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے والے ممالک ترقی کریں گے۔ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ملک میں طبی شعبے کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے فضائیہ میڈیکل کالج میں پاس ہونےوالے تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبا اپنی روایات اور اقدار کو کبھی نہ بھولیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاس ہونے والے نوجوان ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر مشکل آپ کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیکل کے طلبا کو سندھ کے ہسپتالوں کے دورے کی بھی دعوت دی۔