نیویارک(شوریٰ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی نئی ویزا پالیسی سے انتخابات میں معاونت ہو گی،جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا،نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف،پرامن قومی انتخابات میں معاونت کیلئے ہے۔ جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا،امریکا نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی،نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف،پرامن قومی انتخابات میں معاونت کیلئے ہے، پالیسی کا اطلاق حکام،سکیورٹی فورسز،عدلیہ،سیاسی رہنماؤں پر ہوگا۔جمہوری اقدار کو سبوتاژ کرنے والے عوامل میں الیکشن میں دھاندلی، ووٹرز کو دھمکانا، لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے تشدد کا استعمال شامل ہیں۔ سیاسی جماعتوں،ووٹرز،سول سوسائٹی اور میڈیا کو مؤقف پیش کرنے سے روکنا برداشت نہیں، بنگلادیشی حکومت کو پہلے ہی اس پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔