جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ،16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی

0 55

لاہور(شوریٰ نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا کے مقدمے میں آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کردیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں کمانڈنگ افسرنے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی۔عدالت نے کمانڈنگ افسر کی اپیل پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.