لاہور سے پہلی حج پرواز روانہ ،327 عازمین حج سوار

لاہور سے 41پروازوں کے ذریعے 11 ہزار سے زائد عازمین حج کو پہنچایا جائے گا

0 124

لاہور (شوریٰ نیوز)پہلی حج پرواز لاہور سے روانہ ،327 عازمین حج سوار، لاہور سے 41پروازوں کے ذریعے 11 ہزار سے زائد عازمین حج کو پہنچایا جائے گا تفصیلات کے مطابقصوبائی دارالحکومت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 ہفتہ کے روز 327عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔لاہور ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر ایک وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی ، جنرل منیجر پسنجر ہینڈلنگ سید ذوالقرنین مہدی ، ڈسٹرکٹ منیجر ظہیر الدین، سٹیشن منیجر علی عباس شاہ اور دیگر حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ترجمان کے مطابق حکومت اور وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سے 41خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 11 ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا اور پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 22جون کو مکمل ہو گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ خصوصی حج ٹیمیں پاکستان اور سعودی عرب میں حجاج کرام کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جبکہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن سعودی عرب سے حجاج کو واپس لانے کیلئے 2جولائی سے شروع ہو کر 2اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.