حکومت کا محرم کے جلوسوں کے دوران انٹرنیٹ، فون بندش پر صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

0 160

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والےمحرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائےگا،اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی ہوگی جب کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےکیا جائےگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پنجاب میں محرم کے دوران انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند نہیں کی تھی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں چہلم تک سیاسی اجتماعات، جلسے جلوسوں پر پابندی رہےگی۔ جلوسوں، مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپورتوجہ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.