ایف بی آر نےکسٹم اور ان لینڈ ریونیو سروس افسران کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں

0 120

ایف بی آر نےکسٹم اور ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں،ایف بی آر ہیڈکوارٹر سے ملک بھر کے فیلڈ فارمیشنز کو احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

دہری شہریت والےکسٹم اور ان لینڈ ریونیو سروس کےگریڈ ایک تا 21 کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت والے ملازمین کی تفصیلات 15 جولائی تک فراہم کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق کسٹم اور ایف بی آر ملازمین اور اہلیہ کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،ایف بی آر ہیڈکوارٹر سے ملک بھرکے فیلڈ فارمیشنزکو احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.