شکارپور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 4 مغوی بازیاب

0 113

شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 4 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔

پولیس کےمطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، پولیس کی فائرنگ سےڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرارہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، بازیاب افراد کو 10 روز قبل مسافر وین سے اتار کر اغوا کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.