سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا اور کل رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کر دیا،سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئےگئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
حکومت سے مذاکرات، فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخرکردی،دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخرکردی۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔