حکومت سے مذاکرات کے بعد پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخرکردی،فلار ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
لاہور میں پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکومتی کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر اور 4 وفاقی وزرا شامل تھے۔
چیئرمین ایف بی آر نے فلار ملز کے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے مؤقف پر اتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنے کے لیے حکومت کی بات مان لی، حکومتی کمیٹی نے جمعرات کوپاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کو بلالیا ہے۔