وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہےکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی شہری ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا،پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر متعلقہ ملک سے احتجاج نوٹ کرایا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نادرا سےکہا گیا ہےکہ ویڈیو کا جائزہ لےکر بتائےکہ کوئی پاکستانی شہری تو ملوث نہیں ہے، اگر اس واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا، جرمن سفیرکو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔