پولیس نے مجھے کہا آپ پر کوئی مقدمہ نہیں اور رؤف حسن کو لے گئے، بیرسٹر گوہر

0 118

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، آپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم آپ کے ساتھ تعاون کرتے۔

یہ کسی بھی کیس کی انکوائری کے لیے نہیں آئے، ہمارے ایم این ایز،کے پی اورپنجاب کے ایم پی ایزکے بیان حلفی موجود تھے، پولیس نے وہ تمام بیان حلفی اپنی تحویل میں لے لیے، اس وقت تک ہمارے 10 افراد گرفتار ہیں۔

رؤف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ موجود تھا، پولیس نے کہا آپ کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں آپ جاسکتے ہیں، حکومت جوبھی آپریشن کرناچاہتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، ہمیں آپریشن عزم استحکام پر تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.