جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان

0 110

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےراولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت کم کرنے، آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا، جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں۔

واضح رہے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے، مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.