محسن نقوی بغیر اطلاع دیے تھانہ کھنہ پہنچ گئے۔ تفتیشی افسران کمرے سے غائب اور سائلین موجود تھے جبکہ ڈیوٹی سب انسپکٹر بھی ان کی کسی بات کا جواب نہ دے سکا۔
انہوں نے فرنٹ ڈیسک، محرر روم اور حوالات کا دورہ کیا، حوالات میں بند ملزمان سے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔ فرنٹ ڈیسک روم میں سگریٹ کی بدبو پر ناگواری کا اظہار کیا۔
ایک کمرے میں پہنچے تو 2 نشئی سوئے ہوئے تھے، وزیرداخلہ نے نیند سے جگانے کی کوشش بھی کی۔
وزیر داخلہ نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضی کا اظہار کیا اور کہاکہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں، مالکان کو واپس کی جائیں۔
انہوں نے غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا۔ محسن نے سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم دیا اور کاہ کہ سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں۔