مسجد الاقصی کے امام ہوئے گرفتار، وجہ جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران

0 113

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی نماز کے بعد خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کو شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ہمارے نمائندے نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کردی۔

اس رپورٹ کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے کے جرم میں غاصب صیہونی حکومت نے ان کی گرفتاری کے احکامات صادر کردیئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق خطیب مسجد الاقصی کے وکیل حمزہ قطینہ نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ عکرمہ صبری کے گھر کا محاصرہ کرلیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ دہشتگرد صیہونی حکومت کتنی زیادہ خوف و ہراس میں ہے، صرف شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے سے ہی وہ ڈر جا رہی ہے اور ایک بزرگ عالم کو گرفتار کر لے رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.