پاک فوج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس پر پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوانوں کی لگن،بہادری اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،افواج پاکستان کے افسران اور جوان پولیس کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔