مسلح افواج حق خوداردیت کیلئےکشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے، آئی ایس پی آر

0 124

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ یوم استحصال کشمیرپرپیغام ہے کہ مسلح افواج حق خوداردیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی لاک ڈاؤن ہے، اقوام متحدہ کی قرادادوں کےتحت مسئلہ کشمیرحل کرنا ناگزیرہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں آپریشن کے دوران 24 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، آئندہ کالعدم ٹی ٹی پی کوفتنہ الخوارج کہا جائے گا، حکومت پاکستان نے 2 دہشتگرد تنظیموں پرپابندی لگائی ہے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے تفصیل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں مہم ہے، ایک سیاسی مافیا اس کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے 9 مئی کو صرف فوج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئے تیار ہیں، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، مجموعی آبادی کے صرف 31 فیصد لوگوں نے مخصوص جماعت کو ووٹ دیا، ووٹ کا مطلب یہ نہیں تھا کہ یہ 9 مئی کے حق میں تھا، اگرحالیہ انتخابات میں فوج کی مداخلت کا ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن یا کسی آئینی فورم پر معاملہ رکھا جائے، پاکستان میں کسی کو نہ اڈے دیئے گئے ہیں نہ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی افواج پر تواتر سے الزام لگائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان کی افواج پر تواتر سے الزام لگائے جاتے ہیں، سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب آجاتی ہے، آزادی اظہار کا مطلب امن عامہ تباہ کرنا نہیں ہے۔

گزشتہ پریس کانفرنس کے اہم نکات:

انتشاری ٹولہ صدق دل سے پاکستانی قوم سے معافی مانگے
مذاکرات سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوتے ہیں فوج کے ساتھ نہیں
8 فروری کو صرف 31 فیصد لوگوں نے مخصوص سیاسی جماعت کو ووٹ دیا
الیکشن میں فوج کی مداخلت کاکوئی ثبوت ہےتوآئینی فورمزپررکھیں
مسنگ پرسنزکےکمیشن نے80 فیصد کیسزکوحل کرلیا
پاکستان نےکسی کونہ اڈے دیے ہیں نہ دیے جائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.