غزہ؛ صیہونی دہشتگردوں کی اسکولوں پر بمباری، دسیوں شہید

0 107

دہشتگرد صیہونی ٹولے نے غزہ کے مزید دو اسکولوں پر بمباری کر کے کم از کم پچیس افراد کو شہید اور پچاس کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روزغزہ شہر میں حسن سلامہ اور النصر اسکولوں پر صیہونی دہشتگردوں نے بمباری کی جس کے بعد وہاں تباہی مچ گئی۔ حملے کے بعد علاقوے سے پچیس لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ کے علاقے دیر البلاح اور جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں دس فلسطینی شہید جبکہ دسیوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں تینتیس فلسطینی شہید اور اسی سے زائد زخمی ہوئے جس کے بعد غزہ میں سات اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہزار پانچ سو تراسی تک پہنچ گئی ہے جبکہ اکیانوے ہزار چار سو زخمی ہو چکے ہیں۔

بے لگام صیہونی دہشتگرد اپنے لئے کسی حد کے قائل نہیں اور پورے غزہ میں انہوں نے کسی بھی مقام یا فرد کو اپنی دہشتگردی سے استثنیٰ نہیں دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.