کورین سفارتکار کےگھر ڈکیتی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا ہیڈکانسٹیبل برطرف

0 101

اسلام آباد پولیس کے مطابق کورین سفارت کار کے گھر ڈکیتی کے ملزم ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کی برطرفی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ہوئی ہے۔ آئی جی آفس اسلام آباد نے ہیڈکانسٹیبل کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامےکے مطابق ہیڈکانسٹیبل نے دوسرے اہلکاروں سے مل کر 2 اکتوبر 2017 کو کورین سفارت کار کےگھر لوٹ مار کی، ہیڈکانسٹیبل طارق ودیگر اہلکاروں پرسونا سمیت قیمتی اشیا چوری اور گھر پر دھاوا بولنےکا الزام تھا۔

حکم نامےکے مطابق 2017 میں کورین سفارت کار کی مدعیت میں ہیڈکانسٹیبل طارق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،کورین سفارت کار کی جانب سے مقدمہ درج کرانے پر تحقیقات میں ملزم قصور وار پایا گیا۔

2017 میں الزامات ثابت ہونے پر ہیڈکانسٹیبل محمد طارق کو سروسز سے برطرف کردیا گیا تھا تاہم اسے فیڈرل سروسز ٹربیونل نے مناسب انکوائری نہ ہونے پر بحال کر دیا تھا اور سپریم کورٹ کے احکامات پر ہیڈکانسٹیبل محمد طارق کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کی گئی، انکوائری افسر نے ہیڈکانسٹیبل محمد طارق و دیگر کے خلاف سخت کارروائی اور سزا کی سفارش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.