راجن پور،کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے، 1 پولیس اہلکار شہید، 3 شدید زخمی
پنجاب کے ضلع راجن پور میں کچےکے علاقے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقےکچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔