مون سون سسٹم کا رخ تبدیل، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم

0 75

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔

مون سون سسٹم کا زیادہ تر رخ وسطی، بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور زیریں سندھ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان تقریباً ختم ہوگیا۔

سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، شہر کے شمال میں ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، شکارپور، گھوٹکی اور سکھر میں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ 19 اگست کی صبح تک سسٹم سندھ پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ، اس دوران سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

جمعے کو پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تو موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ، رحیم یار خان، قصور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.