پاکستانیوں کی اکثریت ہم وطنوں کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کی معترف

0 47

54 فیصد پاکستانیوں نے ہم وطنوں کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دے دیا۔

اپسوس پاکستان کی جانب سے جاری نئے سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہماری عوام مہمان نواز ہے، ہمیشہ مدد کرتی ہے۔

سروے میں 42 فیصد پاکستانی مقامی روایات اور ملکی ثقافت، 35 فیصد قدرتی مناظر، 34 فیصد انواع و اقسام کے کھانوں اور ذائقوں جبکہ 29 فیصد ملک کے خوبصورت سیاحتی مقامات کے معترف نظر آئے۔

سروے میں 19فیصد پاکستانیوں نے شہروں کی جغرافیائی حدود، 16 فیصد نے اسلامی شناخت جبکہ 10 فیصد نے عوام کے جذبہ حُب الوطنی کی تعریف کی اور اسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ چیز کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.