کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

0 50

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود اور دن میں تیز ہوائیں چلیں گی،کراچی میں گہرے بادلوں کا راج ہے جبکہ صبح مختلف علاقوں میں ہونے والی پھوار سے شہر کا موسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے اور شہر میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی رفتار 15 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.