ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ پہلے ہی اسلام آباد، لاہور،کراچی اور پشاور میں اپوسٹیل تصدیق کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،اب گجرات اور کوئٹہ میں بھی اپوسٹیل تصدیق شروع کردی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ گجرات اور کوئٹہ میں کوریئر کمپنیوں کے ذریعے اپوسٹیل تصدیق کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزات خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نرخوں میں اضافہ کردیا
ترجمان کے مطابق کوریئرکمپنیوں کے پاس پاور آف اٹارنی کے علاوہ تمام دستاویزات کو قبول کرنے کا اختیار ہے۔
خیال رہے کہ وزارت خارجہ نےدستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کی شرط ختم کردی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نئےنرخ نامےکے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسنادکی فی دستاویز تصدیق 3000 ہے۔ قانونی دستاویزات 4500 روپے اورکمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔