جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی، بل 70 روپے فی یونٹ تک کے حساب سے موصول

0 83

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی، جولائی میں پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ ہونے کے باوجود بل 40 ،60 اور70 روپے فی یونٹ بجلی پرکیسےآرہےہیں؟

انہوں نے کہا کہ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگاواٹ رہی ہے، اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی، بنیادی مسئلہ اس کیپسٹی پیمنٹس کاہے جو بغیربجلی پیدا کیے ادا کی جارہی ہے۔

کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہورہے ہیں، پنجاب حکومت کا 14روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.