چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 19 اگست کو سماعت کرنا تھی کیس سلمان راجا کے وکیل کی درخواست پر ڈی لسٹ کیا گیا، سلمان راجا کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ وہ 6 ستمبرتک رخصت پرہیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کررکھا ہےسپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ٹریبونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم کررکھا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔