سندھحکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا،اسکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل دی ہے،واضح رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
حضرت داتا گنج بخش کےعرس کی مناسبت سے 26 اگست کو لاہورکے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز ضلع لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 981 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کل سے شروع ہوں گی۔