لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے طالبعلموں کیلئے ڈریس کوڈ جاری کردیا

0 41

لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) نے طالبعلموں کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا، طلبہ اور طالبات کے کیمپس میں جینز اور ٹی شرٹ پہن کر آنے پر پابندی ہوگی۔

جی سی یو کے نوٹیفکیشن میں لڑکوں کو ڈریس شرٹ، پینٹ اور جوتے پہن کر آنے جبکہ لڑکیوں کیلئے دوپٹے کے ساتھ ڈیسنٹ لباس پہن کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی سی یو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.