پختونخوا ربیع الاول میں رحمۃ للعالمین کانفرنسز کا شیڈول جاری

0 117

خیبر پختونخوا میں ربیع الاول کے دوران رحمۃ للعالمین کانفرنسز کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

صوبائی حکومت نے ڈویژن کی سطح پر رحمۃ للعالمین کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت سوات ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، پشاور اور مردان میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

رحمۃ للعالمین کانفرنسز کے لیے ڈویژنل سطح پر 20 لاکھ اور ڈسٹرکٹ سطح پر 10 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے،علاوہ ازیں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر نعت اور قرأت میں پہلی 3 پوزیشنز لینے والوں کے لیے انعامی رقوم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.