وزیراعلیٰ پختونخوا کی راہداری ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست

0 60

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے راہداری ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرادی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ عالم خان ادیزئی کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے،پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے راہداری ضمانت کے لیے جمع کرائی گئی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.