گلیشیر پگھلنے کا خدشہ، ریسکیو سروسز کی دستیابی کیلئے مراسلہ جاری

متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت

0 60

چترال(شوریٰ نیوز)گلیشیر پگھلنے کا خدشہ، ریسکیو سروسز کی دستیابی کیلئے مراسلہ جاری،متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابقمحکمہ موسمیات کے مطابق چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ ہے۔ پشاور سے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے نے جاری مراسلے میں کہا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔مراسلہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھیں۔ حساس علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.