پیپلزپارٹی کے اچھے دن آنے والے ہیں،بلاول بھٹو

بلدیاتی انتخابات سے ثابت ہوگیا کہ مداخلت نہ ہو تو پیپلز پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے

0 65

کراچی(شوریٰ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت دیکھ لیا، اب پیپلزپارٹی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاریخی ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔بلاول نے اس موقع پر اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔کمپلیکس میں فٹبال، کراٹے، جمناسٹک، باکسنگ رنگ اور انڈور گیمز کا بندوبست ہوگا، اسی گراؤنڈ میں بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریب بھی ہوئی تھی۔ اسپورٹس کمپلیکس ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں پانچ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ سے ثابت ہوگیا کہ مداخلت نہ ہو تو پیپلز پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے، ہمارے اچھے دن آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی ککری گراؤنڈ سے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو گھر بھیجا اور اسی ککری گراؤنڈ سے سلیکٹڈ کو للکارا تھا، ہمارا مخالف کوئی فرد نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.