ریاض ایئر کی پروازیں 2030 تک یورپ جائیں گی،سعودی حکام

ایئر لائن ڈیجیٹلائزیشن ڈیوائسز کے ساتھ مہمانوں کی خدمات کرے گی، سی ای او

0 80

ریاض (شوریٰ نیوز) سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر کے حکام نے کہا ہے کہ 2030 تک ایئرلائن کی پروازوں کا سلسلہ یورپ کے بڑے شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔ پیرس ایئر شو کے موقع پر ریاض ایئر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا کہ 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات تک ہوائی سفر کی خدمات فراہم کرنے کا ہدف ہے ، اس سے دارالحکومت ریاض کا فضائی رابطہ یورپ کے بڑے شہروں سے قائم ہوجائے گا۔ ایئر لائن ایک مکمل سروس کیریئر ہوگی جو ڈیجیٹلائزیشن کی موجودہ ڈیوائسز کے ساتھ مہمانوں کی خدمات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ یہ دنیا کی حقیقی ڈیجیٹل ائیرلائن ہوگی جس میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جس طرح سے لوگ عام طور پر موبائل فون یا ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے زندگی میں بہت سی چیزوں کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اس طرح وہ ریاض ایئر کے ساتھ رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.