اسلام آباد(شوریٰ نیوز ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کیلئے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آرہے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے کوئی واٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنے گا،9 اور 10کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ رعایت نہیں برتی جاسکتی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ9 اور 10کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ رعایت نہیں برتی جاسکتی، پی ٹی آئی کارکنوں کی ذہن سازی کی ، 9مئی کو شرپسندوں ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، ایک شخص جس کا نام عمرانخان ہے اس کی منصوبہ سازی بری طرح ناکام ہو گئی، نواز شریف نے اپنے دور میں بجلی کے پلانٹ لگائے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا لوگوں کو اب بھی نواز شریف سے امید ہے کہ وہ آئیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے ، نواز شریف نے ملک کو سی پیک دیا لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت نے اس منصوبے کو روک دیا ، سی پیک لانے والے کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ پوری قوم نے دیکھا،پندرہ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا، 2013میں ملک میں بیروزگاری، بدامنی تھی نواز شریف نے آکر بیروگازری کو ختم کیا، نواز شریف اپنے دور میں مہنگائی کو 4فیصد پر لائے، ملک انڈسٹری لگائی، انہوں نے کہا کہ نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کے لیے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن میں سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی۔جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، پندرہ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔اْن کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے کوئی واٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنے گا، ان کی تعیناتی سے جو بے یقینی کی فضا تھی وہ ختم ہو گئی ہے