ایک اورانسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کا کھوج مل گیا

اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون اوراس معاملے میں تحقیقات کا عمل جاری

0 66

کراچی(شوریٰ نیوز) ایف آئی اے نے ایک اورانسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کا کھوج لگالیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون اوراس معاملے میں تحقیقات کا عمل جاری ہے، ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے ایک اہم پیش رفت کے دوران ایک اور انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کا ایف آئی اے نے پتہ لگالیا، انسانی اسمگلر زنیر جاوید کا نیٹ ورک لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یونان اوریورپ کے دیگر ممالک بھیجتا ہے۔انسانی اسمگلر زنیرجاوید کا نیٹ ورک منڈی بہائوالدین سے کام کرتا ہے،انسانی اسمگلرز نے یورپ بھیجنے کے لیے 25 لاکھ روپے تک وصول کیے، انسانی اسمگلر زنیر جاوید کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم زنیر جاوید کو مقدمہ نمبر 53/ 2023 میں نامزد کیا گیا ہے۔ملزم نے حبیب اللہ نامی مسافر کو یورپ بھیجنے کے لیے جعلی ویزہ دستاویزات اسٹیمپ لگاکردی،تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مسافر حبیب اللہ12جون کو قطر سے بحرین کے راستے جانے کیلیے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تو گرفتار ہوا،مسافر حبیب اللہ نے تحقیقات کے دوران منڈی بہائوالدین کے انسانی اسمگلر زنیر جاوید کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا۔ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے کراچی زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے تحقیقات تیز کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.