امریکی قرض فی کس اوسط 2 لاکھ 44 ہزار ڈالر ہے
واشنگٹن(شوریٰ نیوز)ا مریکا کا قرض 32 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، امریکی قرض فی کس اوسط 2 لاکھ 44 ہزار ڈالر ہے ، امریکہ بھی مقروض ہوگیا۔ ملک کا قرض 32 ہزار ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ گیا ،واشنگٹن کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ پندرہ جون تک ملک کا قرض بتیس ہزار ارب ڈالر ہے ۔ امریکی قرض چین، جاپان، جرمنی اور برطانیہ کی سالانہ پیداوار سے زیادہ ہے۔ اور واشنگٹن یومیہ 2 ارب ڈالر اپنے قرض کا سود دے رہا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق امریکی قرض کی فی کس اوسط 2 لاکھ 44 ہزار ڈالر ہے اور رواں سال امریکا کا یکم جون سے 15 جون تک 572 ارب ڈالر قرض بڑھا ہے۔