گرمی کے ستائے عوام کو پری مون سون کی خوشخبری

25 تا 30 جون اسلام آباد، مری، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ہوگی

0 55

کراچی ( شوریٰ نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک میں پری مون سون بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کردی۔ 25 جون سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونگی، جس سے گرمی کی لہر میں کمی اور بالائی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 25 تا 30 جون اسلام آباد، مری، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان، چترال، سوات سمیت خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بادل برسیں گے۔بیان کے مطابق 25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے 29 جون کے دوران بارکھان سبی نصیرآباد زیارت ڑوب زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کرک وزیرستان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.